لاہور : پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب کے علاقوں میں مجموعی طور پر 4,400 سے زائد موضع جات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 2,190 موضع جات صرف دریائے چناب کے علاقے میں شامل ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور بحالی کے کام جاری ہیں، جبکہ مزید امدادی سرگرمیاں بھی تیز کی گئی ہیں۔