پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کردیا - Sports

پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کردیا – Sports

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مہمان ٹیم رواں سال اکتوبر و نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

پی سی بی کے مطابق پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔


AAJ News Whatsapp

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ راولپنڈی میں ہوگا جبکہ باقی دو میچز لاہور میں شیڈول کیے گئے ہیں۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے فیصل آباد میں ہوگا، جہاں تین میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

یہ سیریز فیصل آباد کے لیے تاریخی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ یہاں 17 برس بعد کسی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کی جائے گی۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ ”پاک-جنوبی افریقہ سیریز سے شائقین کو معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، اور فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ایک یادگار لمحہ ہے۔“