پنجاب کے بعد سندھ میں بھی سیلاب شدت اختیار کر گیا

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی سیلاب شدت اختیار کر گیا

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی سیلاب شدت اختیار کر گیا

لاہور/سکھر: پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلاب سندھ میں بھی شدت اختیار کر گیا۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی آمد بڑھ کر 5 لاکھ 37 ہزار کیوسک ہو گئی، سکھر بیراج پر 4 لاکھ 60 ہزار اور کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، جبکہ راوی اور ستلج میں پانی کی سطح میں کمی آ رہی ہے۔

ادھر ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد کی درجنوں بستیاں زیر آب آ گئیں، مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ فلڈ بند میں شگاف سے سیلابی ریلا بستیوں میں داخل ہوا۔ دریائے چناب کے سپر بند میں شگاف پُر کرتے وقت تین مزدور بہہ گئے، دو کو بچا لیا گیا۔

شجاع آباد شہر کو بچانے کے لیے صرف بختو واہ نہر کا بند باقی ہے، جو شہر سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ جلال پور میں کشتی الٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔