ریسکیو 1122 پنجاب کی جانب سے 92844 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ریسکیو پنجاب کے ترجمان فاروق احمد کے مطابق اب تک دریائے سندھ، چناب، راوی، ستلج اور جہلم کے ملحقہ علاقوں سے 92,844 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔گذشتہ روز پنجاب بھر کے سیلابی علاقوں سے 20,954 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جن میں بہاولپور سے 10,063، پاکپتن سے 1547، قصور سے 1434، اوکاڑہ سے1223، ننکانہ صاحب سے1072، حافظ آباد سے 1035 اور دیگر شہروں سے متعدد افراد شامل ہیں۔ریسکیو کے ترجمان کے مطابق اب تک بہاولپور سے 20,552، قصور سے 14,574، پاکپتن سے 8778، اوکاڑہ سے7422، گوجرانوالہ سے 4830، وہاڑی سے 4253اور دیگر شہروں سے ہزاروں افراد کو ریسکیو اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جا چکی ہے۔اانہوںنے کہا کہ پنجاب بھر میں 808 کشتیاںفعال ہیں جبکہ 1,800 سے زائد تربیت یافتہ ریسکیو سکائوٹس بھی ایمرجنسی سروسز کے ساتھ متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔فاروق احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کرکے اپنی لوکیشن واضح کریں تاکہ بروقت ریسکیو ممکن ہو سکے۔
