پنجاب میں ترقی کا عمل جاری رہے گا مریم نواز کا عزم

پنجاب میں ترقی کا عمل جاری رہے گا مریم نواز کا عزم

پنجاب میں ترقی کا عمل جاری رہے گا مریم نواز کا عزم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقی کا سفر کسی صورت نہیں رُکے گا اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت سرگرم ہے۔

اوزون کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اوزون تہہ ماحولیاتی توازن کے لیے نہایت اہم ہے، اور اس کا تحفظ انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پنجاب کو شدید بارشوں اور سیلابوں کا سامنا ہے، جس کا حل ماحول دوست اقدامات میں ہے۔ ان کے مطابق، الیکٹرو بسوں کی شروعات، پلانٹ فار پاکستان مہم، اور سولرائزیشن جیسے منصوبے اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آئندہ نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور محفوظ پنجاب مل سکے۔