– Advertisement –
لاہور۔18ستمبر (اے پی پی):علامہ ہشام الہی ظہیر نے پاک سعودی مشترکہ دفاعی سٹریٹجک معاہدے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان مشترکہ دفاعی سٹریٹجک معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہیں۔
جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ مملکتِ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی کو اجاگر کرتا ہے۔علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اوردونوں ممالک کے مابین یہ تعاون امتِ مسلمہ کے اجتماعی مفاد اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
– Advertisement –
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے عالمی و علاقائی سطح پر تعاون کے نئے دروازے کھلیں گے۔دفاعی معاہدے کی کامیابی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردارقابل تحسین ہے۔اب پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کا پارٹنر بن گیاہے اور پاک فوج حرمین شریف اور روضہ رسولۖ کی محافظ بن گئی جو مملکت اسلامیہ کے لئے خوش آئند بات ہے۔
– Advertisement –