پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری،24 گھنٹوں میں 478 افراد محفوظ مقامات پر منتقل

پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری،24 گھنٹوں میں 478 افراد محفوظ مقامات پر منتقل

– Advertisement –

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر جلالپور ملتان میں بھی بحریہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز تعینات کر دی گئی ہیں جبکہ کشمور، گھوٹکی، سکھر اور شکارپور میں پہلے سے موجود ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں ہوورکرافٹ، ریسکیو بوٹس اور ماہر غوطہ خور ٹیموں سے لیس ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 478 سیلاب زدہ افراد کو مختلف متاثرہ علاقوں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔پاک بحریہ کی جانب سے اب تک ریسکیو کیے گئے افراد کی مجموعی تعداد 6,860 ہو گئی ہے۔ متاثرہ آبادی کو مفت طبی سہولیات اور ضروری ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے۔ پاک بحریہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

 

– Advertisement –