پاکستان کی یورپی ایف کلاس لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی

پاکستان کی یورپی ایف کلاس لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی

– Advertisement –

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے یورپی ایف کلاس لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے عالمی سطح پر ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے یورپی ایف کلاس لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

برطانیہ میں ہونے والے اس مقابلے میں پاکستانی شوٹر حذیفہ گل نے 800 گز کے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر سبز ہلالی پرچم سربلند کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ چیمپئن شپ میں 18 ممالک کے 260 سے زائد شوٹرز نے حصہ لیاجن میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی اور برطانیہ جیسے ممالک شامل تھے۔

– Advertisement –

پاکستان کی 12 رکنی ٹیم نے مجموعی طور پر 1200 میں سے 1106 پوائنٹس حاصل کرکے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے 2023 میں اسی مقابلے میں فتح حاصل کی تھی، جبکہ 2024 میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

– Advertisement –