پاکستان کی ترقی قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل کرنے میں ہی مضمر ہے مریم نواز

پاکستان کی ترقی قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل کرنے میں ہی مضمر ہے مریم نواز

پاکستان کی ترقی قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل کرنے میں ہی مضمر ہے مریم نواز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر گہری عقیدت اور احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور ترقی قائداعظمؒ کے اصولوں اور افکار پر عمل کرنے میں ہی مضمر ہے۔

مریم نواز شریف نے قائداعظمؒ کو صداقت، دیانت اور بے خوف قیادت کی زندہ مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے افکار کے بغیر پاکستان کی منزل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کی طرح ذات، نسل یا فرقہ سے بالاتر ہو کر پاکستان کی تعمیر اور حفاظت کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کو قائداعظمؒ کی فکر کے مطابق انصاف، رواداری اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے، اور قائداعظمؒ کے اصول ہماری ترقی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں قائداعظمؒ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی توفیق عطا فرمائے۔