لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ کر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو آئندہ ہوم سیریز سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف شیڈول سیریز میں اینڈی پائی کرافٹ کی بطور میچ ریفری تقرری قبول نہیں کرے گا۔
اینڈی پائی کرافٹ ایشیا کپ 2025 کے دوران متنازع فیصلوں کی وجہ سے پاکستانی شائقین اور کرکٹ حلقوں کی شدید تنقید کا نشانہ بنے تھے، جس کے بعد پی سی بی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم آئندہ ماہ آل فارمیٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، جس کے لیے میچ آفیشلز کی فہرست میں پائی کرافٹ کا نام شامل تھا۔