پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چار عہدیداران کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل کر لیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چار عہدیداران کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل کر لیا

– Advertisement –

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چار عہدیداران کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل کر لیا گیا۔ 11 ستمبر 2025 کو منعقد ہونے والے اے ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ان تقرریوں کی منظوری دی گئی تھی۔

ڈاکٹر محمد علی کو اے ایف سی میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کمیٹی، حافظ ذکاء اللہ کو اے ایف سی فٹسال اینڈ بیچ سوکر کمیٹی، محمد اعظم خان کو اے ایف سی مارکیٹنگ کمیٹی جبکہ نرمین ملک کو اے ایف سی ویمنز فٹبال کمیٹی میں 2027 تک کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کمیٹیوں میں پاکستانی عہدیداران کی شمولیت سے ملک میں فٹبال کی ترقی کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –