پاکستان علماء کونسل برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی حملہ کی شدید مذمت کرتی ہے ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

پاکستان علماء کونسل برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی حملہ کی شدید مذمت کرتی ہے ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

– Advertisement –

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی حملہ کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ اسرائیل نے قطر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کو پامال کیا ہے اور قطر کی سلامتی و استحکام کو خطرہ میں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت و بربریت اسلامی عرب ممالک کے خلاف بڑھتی جا رہی ہے جس پر امت مسلمہ اور دنیا میں امن چاہنے والے ممالک کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی فلسطین کے معاملے پر مثبت سمت پیش رفت ہونے لگتی ہے اسرائیل جارحیت کر کے اس کو تباہ کر دیتا ہے ۔ہم قطر کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ ،مملکت سعودی عرب اور تمام اسلامی اور عرب ممالک اور دنیا میں امن چاہنے والے ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کے جرائم پر تعاقب کیا جائے ۔

– Advertisement –