– Advertisement –
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مسلسل تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا ، کے ایس ای 100 انڈیکس نے 504.46 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نئی نفسیاتی حد کو بھی کامیابی سے عبور کرلیا۔ دن کا آغاز تیزی سے ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس 504.46 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 57 ہزار67.98 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو نیا ریکارڈ ہے۔
دن ساڑھے گیارہ بجے تک 19.21 ارب روپے مالیت کے حصص کا لین دین ریکارڈ کیا گیا ۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 188.49 پوائنٹس کے اضافےکے بعد 48 ہزار 184 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1586 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 231525.83 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ کاروبار کے آغاز میں ورلڈ کال ٹیلی کام ، کے الیکٹرک ، بینک آف پنجاب، ایف این ای ایل اور سوئی سدرن گیس کے حصص میں خریداروں کی جانب سے زیادہ دلچسپی دیکھنے میں آئی ۔
– Advertisement –