– Advertisement –
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ۔ پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں دوپہر پونے بارہ بجے تک 624.94 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یہ 155064.62 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 214.41 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 47334.31 پوائنٹس تک پہنچ گیا جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 259.46 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 226385.17 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 1701 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور انڈیکس ایک لاکھ 54 ہزار 439 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ،تاہم پیر کو کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے دوبارہ اعتماد کے اظہار اور پراعتماد سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی۔
– Advertisement –
اقتصادی تجزیہ نگاروں کے مطابق حالیہ معاشی اشاریوں میں بہتری اور حکومت کی جانب سے جاری اقتصادی اصلاحات کے مثبت اثرات مارکیٹ میں بھی نظر آر ہے ہیں۔ توانائی ، بینکنگ اور سیمنٹ سازی کے شعبے میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آر ہی ہے۔
– Advertisement –