– Advertisement –
راولپنڈی۔19ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیردفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ کثیر جہتی اور اعتماد پر مبنی قریبی دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان کے پاس توانائی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں بہت زیادہ صلاحیت ہے جس میں مشترکہ منصوبے کے امکانات ہیں جنہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
جمعہ کو وزارت دفاعی پیداوار سے جاری بیان کے مطابق اٹلی کی سفیرمیریلینا آرمیلن نے وفاقی وزیردفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور اٹلی کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ محمد رضا حیات ہراج نے کہا کہ پاکستان اٹلی کو ایک دوست اور قابل اعتماد پارٹنر سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ کثیر جہتی اور اعتماد پر مبنی قریبی دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
– Advertisement –
وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے پاس توانائی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں بہت زیادہ صلاحیت ہے جس میں مشترکہ منصوبے کے امکانات ہیں جنہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں کے باقاعدہ تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔معزز مہمان نے وقت نکالنے پر معزز وزیر کا شکریہ ادا کیا اور حکومت پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں خصوصاً دفاعی شعبے میں کام جاری رکھنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔
– Advertisement –