پاکستان اورازبکستان کا معدنیات کے شعبہ میں تعاون کوفروغ دینے پراتفاق

پاکستان اورازبکستان کا معدنیات کے شعبہ میں تعاون کوفروغ دینے پراتفاق

– Advertisement –

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):پاکستان اورازبکستان نے معدنیات کے شعبہ میں تعاون کوفروغ دینے پراتفاق کیاہے۔وزیراعظم کے ازبکستان کے دورے کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو آگے بڑھانے کے لیے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے ازبکستان کی وزارتِ معدنی صنعت و ارضیات میں ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ پاکستان میں معدنیات کے وسیع ذخائر اور ازبکستان کے کان کنی کے شعبے میں وسیع تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اس شعبے میں تعاون کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔اجلاس میں اس بات پراتفاق کیاگیا کہ فریقین کہ کان کنی کی صنعت میں مزید عملی تعاون کے لیے وزارتی سطح پر باقاعدہ روابط قائم رکھیں گیں۔

– Advertisement –

قبل ازیں معاونِ خصوصی نے تاشقند میں ٹیکنو پارک کا دورہ کیا جہاں انہیں گھریلو اور دیگر برقی مصنوعات کی تیاری کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ طور پر جدید گیس اور بجلی کے میٹرز اور سولر واٹر ہیٹرز کی تیاری میں تعاون کے حوالہ سی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

– Advertisement –