– Advertisement –
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ (پی آئی ایل ایل ) نے دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لئے ایک اہم ریسرچ پروگرام شروع کر رہا ہے جس میں کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر سے دل کے امراض میں مبتلا رہنے والے افراد کو شامل کیا جائے گا۔
ادارے کا مقصد دل کے مریضوں کی بحالی کے لئے مؤثر پروگرام تیار کرنا اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ پی آئی ایل ایل کی ٹیم ایسے افراد کی تلاش میں ہے جنہیں دل کا دورہ، ہارٹ فیلیئر یا کسی اور دل کی بیماری کا سامنا رہا ہو۔ریسرچ میں شامل افراد اپنی ذاتی کہانیوں اور تجربات کے ذریعے ٹیم کی رہنمائی کریں گے تاکہ بہتر حکمت عملی تیار کی جا سکے۔
– Advertisement –
اس کے علاوہ انہیں گھر بیٹھے کام کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔شمولیت کے لئے امیدوار کی عمر 18 سال سے زائد ہونی چاہئے اور اسے پیدائشی دل کی بیماری نہ ہو۔
اچھی بات چیت کی صلاحیت اور دوسروں سے میل جول کا ہنر رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔دلچسپی رکھنے والے افراد اپنا سی وی 15 دن کے اندر [email protected] پر بھیج سکتے ہیں۔مزید معلومات کے لئے ادارے کی ویب سائٹ www.pill.org.pk ملاحظہ کریں یا فون نمبر 02135871845 پر رابطہ کریں۔
– Advertisement –