پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی - Business & Economy

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی – Business & Economy

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی - Business & Economy

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 53 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخی حد عبور کرلی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی اور شیئرز کی خریداری کے باعث مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 1611 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 54 ہزار 277 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ یہ سطح اب تک کی بلند ترین ہے، جو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

آج کے روز 479 کمپنیوں کے 1 ارب 7 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، جن کی مجموعی مالیت 59 ارب 94 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کار ملکی معاشی سمت، بہتر معاشی اشاریوں اور پالیسی استحکام کے باعث پرامید دکھائی دے رہے ہیں۔

کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ اگر یہی اعتماد برقرار رہا تو مارکیٹ آنے والے دنوں میں مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔