– Advertisement –
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے اسکواش اسٹارز نے آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی یوم آزادی اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 کے مینز اور ویمنز چیمپئن کا ٹائٹل جیت لیا۔اتوار کو جاری بیان کے مطابق پاکستانی کھلاڑی انس علی شاہ نے یوم آزادی اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے مینز چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔انس علی شاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ذیشان کو 11-2، 11-0، 11-4 سے ہرا کر شاندار جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ پر غلبہ حاصل کیا۔
پاکستان کےمحمود نے11-3، 11-4، 11-5؛ حذیفہ نے9-11، 11-2، 11-3، 11-5 اور شملان نے 11-4، 11-3، 9-11، 10-12، 11-5سے کامیابی حاصل کی۔دریں اثناویمنز ایونٹ میں پاکستان کی ثنا بہادر نے ویمنز ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان سکواش فیڈریشن نے انس اور ثنا کو ان کی شاندار کامیابیوں پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
– Advertisement –
– Advertisement –