– Advertisement –
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے اسلامک ریلیف پاکستان کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد مشترکہ تحقیق، کمیونٹی کی شمولیت اور استعداد کار میں اضافے کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
یہ اشتراک معیشت، ترقیاتی مطالعہ، موسمیاتی تبدیلی، شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے لئے ڈیٹا کا تبادلہ اور کمیونٹیز کو مضبوط بنانے کے لئے پائلٹ منصوبوں پر محیط ہوگا۔پائیڈ کے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ سینٹر (ای ڈی سی) نے اسلامک ریلیف پاکستان کے ساتھ دو علیحدہ لیٹرز آف ایگریمنٹ پر بھی دستخط کئے ہیں۔
– Advertisement –
ایک معاہدہ آزاد جموں و کشمیر کے لئے موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی اور ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پلان کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ہے جبکہ دوسرا معاہدہ نوجوانوں کی ترقی، صنفی فرق اور معاشی مواقع کے حوالے سے ہے۔دونوں ادارے مل کر تحقیقاتی نتائج کو رپورٹس، تحقیقی مقالات اور عوامی فورمز کے ذریعے شائع اور پیش کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ اثر اور رسائی حاصل کی جا سکے۔
– Advertisement –