ٹی 20 ایشیا کپ 2025 ، پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا

ٹی 20 ایشیا کپ 2025 ، پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا

– Advertisement –

دبئی ۔13ستمبر (اے پی پی):ٹی 20 ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا کل(اتوار کو) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ پوائنٹس ٹیبل میں دونوں ٹیموں کے دو، دو پوائنٹس ہیں۔ گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عمان کو 93 رنز سے شکست دی جبکہ بھارت نے میزبان متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ پاکستان کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم سوریا کمار یادیو کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔ کرکٹ کے دیوانے اس روایتی مقابلے کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور توقع ہے کہ دبئی سٹیڈیم ایک بار پھر تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر جائے گا۔

– Advertisement –