ٹیکس ورلڈ 2025 میں پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کا شاندار آغاز

ٹیکس ورلڈ 2025 میں پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کا شاندار آغاز

– Advertisement –

پیرس۔15ستمبر (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں 15 سے 17 ستمبر 2025 تک منعقد ہونے والی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ پیریس میں پاکستانی سفارت خانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نمائش میں پاکستان کی 23 کمپنیاں شریک ہیں جو ٹیکسٹائل کے شعبے میں جدت اور پائیداری کے نئے تصورات پیش کر رہی ہیں۔اس موقع پر پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کا استقبال میس فرینکفرٹ کے صدر مسٹر فریڈریک بوگیارڈ اور شو ڈائریکٹر نکولس گوگین ہائم نے کیا۔ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی نمائش کنندگان سے ملاقات کی اور فرانس میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں ان کے فعال کردار کو سراہا۔

– Advertisement –