اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت کے دوران ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی کارروائی کی۔
عدالت نے 20 ستمبر کو ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ ملزم عمر حیات نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے ثنا یوسف کو اس کے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔