– Advertisement –
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نےحریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امور کشمیر نے پروفیسر عبد الغنی بٹ کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا،پروفیسر عبد الغنی بٹ عمر بھر تحریک آزادی سے جڑے رہے،پروفیسر عبد الغنی بٹ جرات و بہادری کا پہاڑ تھے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پروفیسر عبد الغنی بٹ کی پاکستان سے محبت دیدنی تھی۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر عبد الغنی بٹ کے لواحقین اور کشمیری قوم سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،پروفیسر عبد الغنی بٹ کشمیر کی تاریخ پر ایک کتاب تھے۔
– Advertisement –