وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پاکستان امریکہ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ،پاکستان کو امریکہ میں مطلوب پاکستانیوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی ، بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
