وزیراعظم یوتھ پروگرام کی سالانہ رپورٹ کا اجرا ، ملک میں حالیہ سیلاب کے تناظر میں آئندہ تین سال میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی، رانا مشہود احمد خان

وزیراعظم یوتھ پروگرام کی سالانہ رپورٹ کا اجرا ، ملک میں حالیہ سیلاب کے تناظر میں آئندہ تین سال میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی، رانا مشہود احمد خان

– Advertisement –

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کی سالانہ رپورٹ کا اجرا کر دیاگیا ہے جبکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب کے تناظر میں آئندہ تین سال میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔ بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی سالانہ رپورٹ کے اجراکی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام انگیجمنٹ ایمپلائمنٹ، انوائرمنٹ اور ایجوکیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،نوجوانوں کو سکالرشپس اور اپنے آئیڈیاز پیش کرنے کےلئے پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں،نوجوانوں کے لئے نیشنل انوویشن ایوارڈز کا آغازکیاگیا،ماحولیاتی تبدیلی بڑاچیلنج ہے،نوجوانوں میں آگاہی پیداکرنے کے لے یونیورسٹیوں میں گرین یوتھ کلب قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں معاونت کے لئے رضاکار فورس تشکیل دی گئی ہے،پہلے 2لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ کی تربیت دینے کا منصوبہ تھا ، اب اس میں اضافہ کر دیاگیا ہے اور آئندہ تین سال میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی،دنیا بھر میں نوجوان رضا کار قدرتی آفت کی صورت میں مدد کے لئے سب سے آگے ہوتے ہیں،ہم نے فنی تعلیم پر بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے،مہمان نوازی ، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے ایک جدید سافٹ ویئر تیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل یوتھ ہب قائم کیاگیا ہے جہاں پر 6 لاکھ نوجوانوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے،ملکی اور بین الاقوامی 3 ہزار سے زائد کمپنیوں نے بھی اس پر رجسٹریشن کرائی ہے جس میں تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں سمیت نجی ادارے شامل ہیں۔

– Advertisement –

ڈیجیٹل یوتھ ہب پر ان داروں میں ملازمتوں کے مواقع سمیت نوجوانوں کی دلچسپی کی دیگر معلومات موجود ہیں۔ تما م صوبے اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے ہمارے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کو ملک اور بیرون ملک مواقع تک رسائی فراہم کرنا ہے،اس وقت ڈیجیٹل یوتھ ہب پر ایک لاکھ ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا س میں مصنوعی ذہانت ، بلاک چین سمیت دیگر ٹیکنالوجی کے بارے میں مواقع بھی موجود ہیں،نوجوانوں کو تعلیم ، کھیل سمیت دیگر شعبوں میں بلاتفریق اور بغیر سفارش میر ٹ پر مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف جب پنجاب حکومت میں تھے تو انہوں نے اس وقت بھی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے لیب ٹاپ اور دیگر مواقع دیئے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی نیشنل یوتھ اینڈ ایڈولسن پالیسی کے لئے 2 لاکھ سے زائد نوجوانوں سے آرا لی گئی ہے،نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت دن رات کا م کررہی ہے،اس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 5 کروڑ سے زائد نوجوان ای سپورٹس سے وابستہ ہیں،ملک کی پہلی ای سپورٹس فیڈریشن کی تشکیل اور گیم ڈویلپمنٹ سنٹر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس میں 23 گیمز شامل ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی آگے آئیں ، ملک میں سپورٹس اکیڈمیاں اور سپورٹس ٹیکنالوجی کی لیبز قائم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان نے ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبےمیں بھارت کو شکست دی۔

– Advertisement –