وزیراعظم سے سعودی ولی عہد کی ملاقات اسرائیلی جارحیت کی مذمت

وزیراعظم سے سعودی ولی عہد کی ملاقات اسرائیلی جارحیت کی مذمت

وزیراعظم سے سعودی ولی عہد کی ملاقات اسرائیلی جارحیت کی مذمت

زیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی جس میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے پاکستان کی مکمل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جرأت مندانہ قیادت کو سراہا، ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کی مکمل سفارتی حمایت کا یقین دلایا۔وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، سعودی ولی عہد نے بھی وزیراعظم کی قیادت اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل نے دوحا پر حملہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے کیا، امت کو متحد کرنے پر محمد بن سلمان کی قیادت قابل تحسین ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر حمایت کرے گا۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ شہباز شریف کے دورہ ریاض کا بے صبری سے منتظر ہوں، پاکستان کی یو این اور او آئی سی میں فعال کوششیں قابل قدر ہیں۔