اسلام آباد:وزارت داخلہ نے 20 نئی ریوو ڈالے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 10 اسلام آباد پولیس اور 10 انتظامی افسران کو دی جائیں گی۔
ان گاڑیوں میں اسلام آباد کے تمام 8 اسسٹنٹ کمشنرز، ایس پیز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، سیکیورٹی اور سی ٹی او شامل ہوں گے۔
ایس پی ڈولفن کو بھی اکتوبر میں نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں افسران کو آپریشنز میں آسانی فراہم کرنے کے لیے خریدی جا رہی ہیں۔