ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل

ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل

– Advertisement –

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وفاقی حکومت کی زیر نگرانی چلنے والی ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان (وی یو) کو وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوان طلباء و طالبات کو جدید تعلیم، روزگار کے مواقع، ماحولیات سے متعلق شعور اور سماجی مشغولیت کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔ ڈیجیٹل یوتھ ہب حکومت پاکستان کا ایک اہم اقدام ہے جس کے تحت نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتیں دریافت کر کے بہتر مستقبل کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔

ورچوئل یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق طلباء اب ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں رجسٹریشن کر کے نہ صرف تعلیمی بلکہ پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم تعلیم، روزگار، مشغولیت اور ماحولیات جیسے اہم شعبہ جات میں نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دے گا۔ عوام الناس اور طلباء سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر https://pmyp.gov.pk پر جا کر رجسٹریشن کروائیں اور اس اہم قومی اقدام کا حصہ بنیں۔ ورچوئل یونیورسٹی کی ایپ گوگل پلے سٹور اور ایپ سٹور پر بھی دستیاب ہے۔

– Advertisement –