کٹھمنڈو :نیپال کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی کو ملک کی پہلی خاتون عبوری وزیراعظم منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا اور عبوری حکومت کی سربراہی سنبھالی۔ کرکی نے اپنے عہدے پر کرپشن کے خلاف سخت پالیسی اپنائی تھی۔
نیپال میں حالیہ ملک گیر مظاہروں اور ہنگاموں میں 51 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد وزیراعظم اور وزرا نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ فوج نے دارالحکومت میں امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے اور حالات اب بہتر ہو رہے ہیں۔
صدر رام چندر پاؤڈل نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور لاشوں کی آخری رسومات جاری ہیں۔