– Advertisement –
بیجنگ ۔10ستمبر (اے پی پی):چین نے امید ظاہر کی ہے کہ نیپال میں تمام فریقین اپنے داخلی مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرتے ہوئے جلد از جلد سماجی نظم اور قومی استحکام بحال کریں گے۔
شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے بدھ کے روز ایک پریس بریفنگ میں کہاکہ چین کو نیپال کے اندرونی حالات کا ادراک ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریق صورتحال کو پرامن طریقے سے حل کریں گے۔
– Advertisement –
انہوں نے مزید کہا کہ چین اور نیپال کے تعلقات ہمیشہ سے دوستانہ اور باہمی احترام پر مبنی رہے ہیں، اور چین نیپال کی خودمختاری اور استحکام کی حمایت کرتا ہے۔
– Advertisement –