نیپال میں بدعنوانی اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف احتجاج، آرمی چیف نے مذاکرات کی دعوت دے دی

نیپال میں بدعنوانی اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف احتجاج، آرمی چیف نے مذاکرات کی دعوت دے دی

نیپال میں بدعنوانی اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف احتجاج، آرمی چیف نے مذاکرات کی دعوت دے دی

کھٹمنڈو : نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سمیت کئی شہروں میں بدعنوانی اور سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ کھٹمنڈو میں کرفیو نافذ ہے اور نیپالی آرمی نے گشت بڑھا دیا ہے۔ پولیس نے اب تک 25 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

آرمی چیف اشوک راج نے قوم سے ویڈیو خطاب میں مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، جس کے بعد حکام اور مظاہرین کے درمیان بات چیت کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

احتجاجی مظاہرین نے سپریم کورٹ، پارلیمنٹ اور حکومتی رہنماؤں کے گھروں کو آگ لگا دی تھی۔ وزیر اعظم اور وزرا نے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا ہے۔گزشتہ چند روز کے احتجاج میں پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں کے دوران 19 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔