نیوٹیک کے زیراہتمام سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے سے متعلق مفت کورسز کا آغاز

نیوٹیک کے زیراہتمام سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے سے متعلق مفت کورسز کا آغاز

– Advertisement –

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):نوجوانوں کی ہنر مند بنانے سے متعلق تربیت فراہم کرنے کےلئے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک)کے زیراہتمام اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت پرائم منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام بیچ۔III کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس پروگرام میں سیاحت اور مہمان نوازی سے متعلقہ شعبوں کے لئے 3 سے 6 ماہ کے مفت کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ ان کورسز کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانا اور ملک کی سیاحتی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

ان کورسز میں بیکنگ اور پیٹسری، باریستا ہنر، ہائوس کیپنگ، خوراک و مشروبات کی خدمات، فوڈ پیکجنگ و کوالٹی کنٹرول، فوڈ ٹیکنالوجی، فرنٹ آفس آپریشنز، پروفیشنل کک، ریسٹورنٹ منیجر، ٹریول اینڈ ٹورازم منیجر، کوہ پیمائی اور گھریلو باورچی شامل ہیں۔ ان کورسز میں حصہ لینے کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ داخلے اور اہلیت سے متعلق تفصیلات www.nsis.navttc.gov.pk/sign-in پر دی گئی ہیں۔

– Advertisement –