نسٹ کے محققین کی تعلیم کے میدان میں اے آئی کے کردار پر تحقیق شائع

نسٹ کے محققین کی تعلیم کے میدان میں اے آئی کے کردار پر تحقیق شائع

– Advertisement –

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) جیسےcکے ٹول تعلیم کے میدان میں تیزی سے تبدیلی لا رہے ہیں۔ اس حوالے سے نسٹ کے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ کے دو محققین، ڈاکٹر یاسر احمد اور منیزہ بیگ نے ایک اہم تحقیق پیش کی ہے۔

تحقیق میں اے آئی کے ذریعے تعلیمی نظام میں پیدا ہونے والے مواقع اور چیلنجز کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

– Advertisement –

مطالعے کے مطابق جہاں اے آئی سیکھنے کے عمل کو بہتر، تیز اور زیادہ ذاتی نوعیت کا بنا رہی ہے، وہیں اس کے غلط استعمال، تعلیمی عدم مساوات اور طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیتوں پر منفی اثرات جیسے خدشات بھی موجود ہیں۔ یہ تحقیق اوپن ایکسیس گورنمنٹ میں شائع ہوئی ہے اور پوری رپورٹ آن لائن دستیاب ہے۔

– Advertisement –