– Advertisement –
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے مکینیکل اور مینوفیکچرنگ انجینئرنگ سکول (ایس ایم ایم ای) میں ڈیٹا سائنس اور مشین لرننگ کے موضوع پر4روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،
یہ ورکشاپ21،22اور 28،29 ستمبرکو صبح 10 تاشام 5 بجے تکہو گی۔ “Python for AI & Data Science” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس ورکشاپ کا مقصد ان افراد کو تربیت فراہم کرنا ہے جن کا پروگرامنگ میں کوئی پیشگی تجربہ نہیں۔ ورکشاپ ہائبرڈ موڈ میں ہو گی تاکہ شرکا آن لائن یا فزیکل شرکت کا انتخاب کر سکیں۔
– Advertisement –
اس ورکشاپ میں شامل موضوعات میں Python کا تعارف، ڈیٹا ہینڈلنگ (NumPy اور Pandas کے ذریعے)، ڈیٹا ویژولائزیشن (Matplotlib اور Seaborn کے ساتھ) اور مشین لرننگ کی بنیادی باتیں (Scikit-Learn کے ذریعے) شامل ہیں۔ ورکشاپ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فیس پیشہ ور افراد کے لیے 15,000 روپے،
جو نسٹ کے طلبہ نہیں ہیں ان کے لیے 10,000 روپےاور نسٹ کے طلبہ کیلئے 6,000 روپے رکھی گئی ہے۔ ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر صہیب یونس نے نشستیں محدود ہونے کی وجہ سے فوری رجسٹریشن کی ہدایت کی ہے۔
– Advertisement –