نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیکیج پر پیشرفت کا جائزہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیکیج پر پیشرفت کا جائزہ

– Advertisement –

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہونے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی پیکیج پر پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ اجلاس وزیراعظم کی ان ہدایات کے فالو اپ کے طور پر منعقد ہوا جو اپریل میں منعقدہ اوورسیز پاکستانیوں کی کانفرنس کے بعد جاری کی گئی تھیں ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اوورسیز کے لئے پیکیج کے سلسلے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے ۔نائب وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو باقی ماندہ اہداف پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، ان کی خدمات کو سراہنے اور ان کے اہلخانہ کے لئے عملی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

– Advertisement –

اجلاس میں وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی، وزیر مملکت برائے ریلوے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، اور وفاقی و صوبائی اداروں آئی ٹی، ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

– Advertisement –