– Advertisement –
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی معروف تعلیمی ادارہ میکوری یونیورسٹی نے بین الاقوامی طلباء کے لیے مکمل فنڈڈ گریجویٹ سکالرشپ 2026 کا اعلان کر دیا ہے، جس سے پاکستانی طلباء بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ سکالرشپ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے دستیاب ہے اور اس میں ٹیوشن فیس، سالانہ 38,500 آسٹریلوی ڈالر کا وظیفہ، ویزہ اخراجات اور ہیلتھ انشورنس شامل ہیں۔
سکالرشپ کے لیے درخواست دہندگان کو متعلقہ پروگرام میں داخلے کے لیے اہلیت رکھنی ہوگی، عمدہ تعلیمی ریکارڈ اور تحقیقی تجربہ ہونا چاہیے۔ تحقیق کا موضوع یونیورسٹی کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ نئے درخواست دہندگان کو آن لائن درخواست فارم جمع کروانا ہوگا اور دو تعلیمی حوالہ جات لازمی جمع کروانے ہوں گے۔ پہلے سے داخل شدہ طلباء “سکالرشپ اونلی” درخواست فارم جمع کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
– Advertisement –