امریکا کی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کا چوتھا سیزن 18 جون سے 18 جولائی 2026 تک ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
ایم آئی نیویارک نے 2025 کا ایڈیشن جیت کر اب تک منعقدہ 3 میں سے دو ٹائٹل اپنے نام کر رکھے ہیں۔
لیگ آئندہ برس کینیڈا میں توسیع اور 2027 سے مزید دو ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔
دوسری جانب سیزن فور کی تاریخوں کے اعلان کے باوجود اب تک یو ایس اے کرکٹ کی جانب سے امریکن کرکٹ انٹرپرائزز کے ساتھ معاہدے کی منسوخی یا بحالی کو واضح نہیں کیا گیا ہے، اس صورتحال پر پلیئرز میں تشویش پائی جاتی ہے۔