مچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان - Sports

مچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان – Sports

مچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان - Sports

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اسٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر پوری توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ مچل اسٹارک نے 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 79 وکٹیں حاصل کیں۔

ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مچل اسٹارک کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ان کی ہمیشہ سب سے اہم ترجیح رہی ہے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ٹیسٹ ٹور، ایشیز سیریز اور ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں بھرپور فٹ رہکر بہترین پرفارمنس دکھاؤں گا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مچل اسٹارک کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹ کمنز مینجمنٹ پلان کے تحت سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کو کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہے جس کی تشخیص جاری ہے، پیٹ کمنز کو بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دورہ نیوزی لینڈ میں آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 4 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔