مقبوضہ بیت المقدس میں ہوٹل کے باہر چاقو حملہ، 2 اسرائیلی زخمی - World

مقبوضہ بیت المقدس میں ہوٹل کے باہر چاقو حملہ، 2 اسرائیلی زخمی – World

مقبوضہ بیت المقدس میں ہوٹل کے باہر چاقو بردار شخص کے حملے میں دو اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک فلسطینی نے یروشلم کے قریب کیبوتز تزوبا کے ہوٹل میں چاقو سے حملہ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ حملہ آور ہوٹل کا ملازم تھا اور اس کا سیکیورٹی ریکارڈ بھی تھا۔ تین مزید افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور ہوٹل کا ملازم تھا اور اس کا سیکورٹی کے خلاف سابقہ ریکارڈ موجود ہے۔ حملہ آور مشرقی یروشلم کے علاقے شوفات سے تعلق رکھتا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تین دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن پر اس واقعے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔


AAJ News Whatsapp

حماس نے اس واقعے کو ”بہادرانہ چاقو زنی کا حملہ“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قابض فورسز کے خلاف ایک نیا حملہ ہے، تاہم انہوں نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

چینل 12 نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حملہ آور نے ہوٹل کی کچن سے چاقو لیا اور ”اللہ اکبر“ کا نعرہ لگا کر حملہ کیا۔

نیٹ نیوز کے مطابق، گواہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے کہا کہ وہ مرنا چاہتا ہے۔ ہوٹل میں قیام پذیر ایک غیر ڈیوٹی پولیس انویسٹی گیٹر نے حملہ آور کو قابو پا کر گرفتار کر لیا۔