– Advertisement –
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):معرکہ حق کے دوران عزم و ہمت کی عظیم داستان رقم کرنے والی معصوم قیمتی جانوں میں ارتضیٰ عباس شہید بھی شامل ہیں جو محاذ جنگ پر مصروف لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس کے بیٹے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معرکہ حق کے دوران عزم و ہمت کی عظیم داستان رقم کرنے والی معصوم قیمتی جانوں میں سے ایک فرزند ارتضیٰ عباس شہیدہیں ۔ بھارت نے نام نہاد آپریشن سندور میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانےکی بزدلانہ روش قائم رکھی ۔
معرکہ حق کے دوران بھارتی بربریت کے نتیجہ میں کئی کمسن بچوں نے بھی اپنی قیمتی اور معصوم جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں ارتضیٰ عباس بھی شامل تھے ۔ ارتضیٰ عباس کی شہادت کے وقت اُن کے والد لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس لائن آف کنٹرول کے محاذ پر دشمن سے نبردآزما تھے۔کمسن بیٹے کی شہادت فرائض کی ادائیگی میں ان کے آڑے نہ آئی اور وہ بدستور محاذجنگ پر موجود رہے۔ دشمن پر عیاں ہونا چاہیے کہ اُس کی بزدلانہ کاروائیاں لائن آف کنٹرول کے مکینوں کے جذبے کو کبھی کم نہیں کر سکتیں۔ ارتضیٰ عباس شہید کو پوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔
– Advertisement –