مدینہ منورہ ۔ نمائندہ نوائے وقت
مسجد نبوی ﷺ کے معروف خطاط فاروق احمد شیخ گزشتہ روز مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔ آج ان کی نمازِ جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ فاروق احمد شیخ کا تعلق پاکستان سے تھا اور انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ قرآن و سنت کی خدمت اور مسجد نبویؐ کی خوبصورتی میں فنِ خطاطی کے ذریعے اضافہ کرنے میں گزارا۔ ان کی خدمات کو عالمِ اسلام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی وفات پر اہلِ ایمان غمگین ہیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی اور نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔