متحدہ عرب امارات،چینی فلائنگ وہیکل کو فلائٹ پرمٹ جاری

متحدہ عرب امارات،چینی فلائنگ وہیکل کو فلائٹ پرمٹ جاری

– Advertisement –

ابوظہبی۔11ستمبر (اے پی پی):چین کی فلائنگ کار کمپنی کی تیار کردہ اڑنے والی کار “لینڈ ائیرکرافٹ کیریئر” کو امارت رأس الخیمہ میں خصوصی فلائٹ پرمٹ جاری کر دیا گیا۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق سرٹیفکیشن تقریب میں حکمران راس الخیمہ و رکن سپریم کونسل شیخ سعود بن صقر القاسمی، چین کے سفیر برائے یو اے ای ژانگ یمنگ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

خصوصی پرمٹ کمپنی کے بانی ژاؤ ڈیلی کو دیا گیا جنہوں نے کہا کہ یو اے ای کا جدید ماحول فلائنگ کار ٹیکنالوجی کی جانچ کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر راس الخیمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور کار ساز کمپنی XPENG AEROHT کے درمیان ایک سٹریٹجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت فلائٹ ٹیسٹنگ سرٹیفکیشن، مختلف عملی استعمالات ، حکومتی ٹرانسپورٹ، سیاحت اور ہنگامی امداد کے شعبوں میں فلائنگ کار کے فروغ پر تعاون کیا جائے گا۔

– Advertisement –

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل البلوشی نے کہا کہ چینی فلائنگ وہیکل ٹیکنالوجی کا انضمام یو اے ای کی پوزیشن کو عالمی سطح پر سمارٹ موبلٹی اور کم کاربن ٹرانسپورٹیشن میں مزید مستحکم کرے گا اور یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے عملی ماڈل ثابت ہوگا۔لینڈ ائیرکرافٹ کیرئیر ایک مکمل طور پر الیکٹرک فلائنگ وہیکل ہے جس میں بڑا انٹیلیجنٹ ڈسپلے اور سنگل سٹک کنٹرول سسٹم موجود ہے۔

یہ خودکار اور مینوئل دونوں آپریشن موڈز کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ اس کا جدید فلائٹ کنٹرول سسٹم محفوظ پرواز کو یقینی بناتا ہے۔ کم شور اور ماحول دوست خصوصیات کے باعث یہ شہری علاقوں میں استعمال کے لیے موزوں قرار دی گئی ہے۔

 

– Advertisement –