مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر آندرے اونانا رواں سیزن کے بقیہ میچز میں ٹرابزون اسپور کی نمائندگی کریں گے

مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر آندرے اونانا رواں سیزن کے بقیہ میچز میں ٹرابزون اسپور کی نمائندگی کریں گے

– Advertisement –

مانچسٹر۔12ستمبر (اے پی پی):مانچسٹر یونائیٹڈ کے کیمرون سے تعلق رکھنے والے گول کیپر آندرے اونانا 2025-26 سیزن کے بقیہ میچز میں ترکیہ کے کلب ٹرابزون اسپور کی نمائندگی کریں گے۔سپورٹس ویب سائیٹ کے مطابق ٹرابزون اسپور کا آندرے اونانا کے ساتھ بقیہ سیزن کیلئے معاہدہ کھلاڑیوں کے تبادلے کے آخری روز طے پایا تاہم یہ معاہدہ بین الاقوامی کلیئرنس اور رجسٹریشن سے مشروط ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم آندرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔29 سالہ آندرے اونانا نے اس سیزن میں یونائیٹڈ کے نئے منیجر روبن اموریم کے تحت صرف ایک میچ کھیلا ۔اونانا جولائی 2023 میں انٹر میلان سے 47.2 ملین پاؤنڈ میں سابق کوچ ایرک ٹین ہیگ کی جانب سے ڈیوڈ ڈی خیا کے متبادل کے طور پر سائن کیے گئے ۔

– Advertisement –

انہوں نے کلب کے لیے اب تک 102 میچ کھیلے اور 2024 کے ایف اے کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے تاہم ان کے کھیل کے دوران کئی غلطیوں کے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔یونائیٹڈ نے حال ہی میں بیلجیم کے 23 سالہ گول کیپر سینے لامینز کو رائل اینٹورپ سے ڈید لائن ڈے پر 21 ملین یورو (18.1 ملین پاؤنڈ) کے عوض سائن کیا ہے۔

اموریم کی ٹیم کے پاس اب گول کیپرز کے طور پر لامینز، الطائے بایندیر اور ٹام ہیٹن دستیاب ہیں جبکہ ان کی ٹیم کااتوار کو پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کے خلاف مقابلہ ہوگا۔

– Advertisement –