لندن ، ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل نمائش 2025 میں پاکستانی پویلین کی بھر پور پذیرائی

لندن ، ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل نمائش 2025 میں پاکستانی پویلین کی بھر پور پذیرائی

– Advertisement –

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل نمائش 2025 میں پاکستانی پویلین کو بھر پور پذیرائی ملی ہے، اس موقع پر متعدد فرمز نے پاکستان کی مقامی سطح پر تیار قابل اعتماد دفاعی مصنوعات خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل نمائش میں 90 سے زائد ممالک کی ڈیفنس انڈسٹریز نے شرکت کی۔پاکستان کی جانب سے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ نے اپنے آلات کی نمائش کی ،نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے بھی ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل نمائش 2025میں شرکت کی ۔دفاعی نمائش میں دنیا بھر کے وفود ، فوجی افسران اور نمائش کنندگان شریک ہوئے ۔

نمائش کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی نمائندوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے آپریشن بنیان مرصوص میں دیکھا کہ پاکستان نے اپنی دفاعی تکنیکی اور فوجی صلاحیت کو مقامی طور پر قائم کیا ہے،ہمیں اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف اور ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن بھی موجود تھے۔دنیا بھر کے کئی اداروں نے پاکستانی دفاعی مصنوعات اور قابل اعتماد ٹیکنالوجیز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ۔پاکستان کی جانب سے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کو شکست دینے پر دنیا کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان کی بھر پور شرکت خود انحصار ٹیکنالوجی اور پروفیشنلزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ لندن میں دفاعی صنعتوں کی اس بین الاقوامی نمائش کا انعقاد 9 سے 12ستمبر تک کیا گیا ۔

– Advertisement –