– Advertisement –
لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی اسمگلنگ اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملک صدیق، آفتاب رحمان اور دانیال احمد شامل ہیں۔
ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزم ملک صدیق نے شہری کو بیرون ملک ورک ویزا کا جھانسہ دے کر 13 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیائی۔ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں نے ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھاجبکہ ملزم آفتاب رحمان اور دانیال احمد سے معروف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی مصنوعات برآمد ہوئیں ۔
– Advertisement –
ملزمان رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی مصنوعات بنانے ،سٹاک رکھنے اور فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ۔ملزمان کے قبضے سے جعلی مصنوعات ، پیکنگ کی بوتلیں اور سٹکر برآمد کر لئے گئے ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔
– Advertisement –