– Advertisement –
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):پاکستان،الجزائر اور صومالیہ نے برادر ملک قطر کے خلاف غیر قانونی اور بلا اشتعال اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔
بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے برادر ملک قطر کے خلاف اسرائیل کی غیر قانونی اور بلا اشتعال جارحیت کے پیش نظر الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے تاکہ اس جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جا سکے اور اس سنگین معاملے کو ایجنڈے میں شامل کیا جا سکے۔
– Advertisement –
انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر کی حکومت اور برادر عوامِ کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی اور ان کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتا ہے۔
– Advertisement –