اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے امریکا کی سفیر نے اسرائیل کے حماس کے تعاقب میں کیئے گئے حملوں کی حمایت کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں امریکی سفیر نے قطر پر اسرائیلی حملے پر اپنے ملک کا مؤقف پیش کیا۔
امریکی سفیر ڈوروتھی شیا نے حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ باقی ماندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری طور پر کو رہا اور غزہ جنگ بندی معاہدے کو قبول کرے۔
انھوں نے مزید کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ افسوسناک واقعہ ہے اور اس طرح کے اقدامات نہ امریکا کے اور نہ ہی اسرائیل کے مقاصد کو آگے بڑھاتے ہیں۔
امریکی سفیر نے یہ مؤقف بھی دہرایا کہ تاہم حماس کا پیچھا کرنا ایک جائز اور اہم ہدف ہے۔ جس کی حمایت کرتے ہیں۔
ڈوروتھی شیا نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی امن کی خواہش کو دہرایا۔