– Advertisement –
آستانہ۔12ستمبر (اے پی پی):قازقستان کی رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 6.5 فیصد تک پہنچ گئی۔کازانفارم کے مطابق قومی شماریات بیورو کے ابتدائی اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ قازقستان کی معیشت میں 2025 کے ابتدائی آٹھ ماہ میں 6.5 فیصد کی شرح نمو زیادہ تر تجارت، صنعت اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں مثبت رجحانات کے باعث سامنے آئی۔اعداد و شمار کے مطابق صنعتی شعبہ میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی 6.5 فیصد رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تیز تر ہے۔
مینوفیکچرنگ میں مکینیکل انجینئرنگ میں 15.1 فیصد ،فوڈ پروڈکشن میں 10.1 فیصد ،آئل ریفائننگ میں 7.6 فیصد ،کیمیکل انڈسٹری میں 7.5 فیصد اورمیٹالرجی میں 1.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تجارتی شعبے میں 8.9 فیصد بہتری آئی جسے زیادہ تر ہول سیل ٹریڈ نے سہارا دیا جو مارکیٹ کا 66.6 فیصد حصہ ہے۔ خطوں میں سب سے زیادہ ترقی شیمکینٹ (21.3 فیصد)، مشرقی قازقستان (5.7 فیصد) اور ژیتیسو ریجن (0.6 فیصد) میں ریکارڈ ہوئی۔تعمیرات کے شعبے میں 18.1 فیصد جبکہ ٹرانسپورٹ اور اسٹوریج سروسز میں 21.5 فیصد اضافہ ہوا، زرعی پیداوار میں بھی 3.4 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔
– Advertisement –
C:mik/R:mik
– Advertisement –