فیصل کریم کنڈی کا باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں 35 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

فیصل کریم کنڈی کا باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں 35 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

– Advertisement –

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں 35 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان میں گورنر نے سکیورٹی فورسز کی بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشنز میں 12 سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

انہوں نے شہید جوانوں کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر نے کہا کہ قیام امن کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشتگردوں کا جرات و بہادری سے مقابلہ کرنیوالے شہید جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری قوم کا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –